9 اپریل 2013 - 19:30
مصر میں ایک طالبہ کے شیعہ مذہب اختیار کرنے پر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے

الازہر کے اسلامی گرلز کالج کے سربراہ نے شیعہ مذہب اختیار کرنے کی بنا پر ایک طالبہ کو قانونی امور کے دفتر بھیج دیا ہے۔

ابنا: اسیوط میں الازہر یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے شیعہ ہونے کے بعد اسلامی گرلز کالج کے سربراہ محمود شحاتہ نے شیعہ مذہب اختیار کرنے کے جرم میں اس طالبہ کو قانونی امور کے دفتر بھیج دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس طالبہ کا مصر کے علاقے صعید کے صوبے قنا سے تعلق ہے اور وہ الازہر یونیورسٹی کے فیکلٹی آف شریعت اورقانون کی تیسری ٹرم میں پڑھ رہی ہے اور اس نے کچھ عرصہ پہلے شیعہ مذہب اختیار کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ مصر میں اس وقت تقریبا بیس لاکھ شیعہ آباد ہیں کہ جو انتہائی سخت اور کٹھن حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

.....

/169